ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پوری قوم سڑکوں پر نکل آئی

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پوری قوم سڑکوں پر نکل آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بھارتیو!  ظلم کرو نہ جنت میری برباد کرو ! میرا کشمیر آزادکرو! لاہور سمیت پورے ملک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پوری قوم سڑکوں پر نکل آئی۔
یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریسکیو 1122 نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مال روڈ پر ریلی نکالی گئی، ریسکیو سکواڈ نے مال روڈ پر فیصل چوک سے استنبول چوک تک ریلی کی صورت میں مارچ کیا۔ ریسکیو سکواڈ میں بڑی تعداد میں اہلکاروں نے شرکت کی۔ ریسکیوورکرز کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے، جدوجہد آزادی میں ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں اور ان کی ہر سطح پر حمایت کرتے رہیں گے۔

 صوبائی محکموں کی ریلیاں استنبول چوک پر جمع ہوئیں۔ مختلف صوبائی محکموں کے سیکرٹریز کی سربراہی میں ریلیاں استنبول پہنچیں۔ افسران و ملازمین نےپاکستان اورکشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔ افسران وملازمین کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے۔ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کےخلاف نعرے بازی کی گئی۔ 

مال روڈ پر یوم یکجہتی کشمیر کےسلسلےمیں ٹیوٹا ملازمین نے بھی ریلی میں شرکت کی، اس موقع پر ملازمین نے کشمیریوں کے حق میں شدید نعرے بازی کی اور بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت بھی کی، چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کےحق خوداردیت اور آزادی کے لیےآواز بلند کرتے رہیں گے۔

نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب جاری ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی شرکت کریں گے۔ 

الحمرامیں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی الحمرا سے چیئرنگ کراس تک نکالی گئی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹرالحمرااطہرعلی خان نے ریلی کی قیادت کی۔  کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

پراسیکیوٹرز کی کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی فین روڈ سے اسمبلی ہال تک نکالی گئی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل محمد سرفراز، ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل امجد رفیق نے شرکت کی۔ پراسیکیوٹرز نے کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے بینرز، پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،  بھارت ظلم اور بربریت سے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتا۔ 

ٹھوکر کے قریب واقع گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی کی قیادت اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کی پرنسپل ثمرہ جاوید نے کی۔ریلی میں سپیشل ایجوکیشن سنٹرٹھوکر کے ملازمین نے بھی شرکت کی۔ریلی میں شریک ملازمین نے کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز بھی اُٹھا رکھے تھےجن پر کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے ۔پرنسپل ثمرہ جاوید کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

تحریک انصاف مال روڈ پر آج جلسہ کرے گی جس کیلئے بڑی تعداد میں لوگوں نے مال روڈ پہنچنا شروع کردیا ہے جبکہ مسلم لیگ( ن) ایوان اقبال سٹاک ایکسچینج کے قریب کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اکٹھی ہوئی ہے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔