لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن میں23 روز باقی، انتخابی مہم عروج پر

5 Feb, 2020 | 10:30 AM

Sughra Afzal

(ملک اشرف)   لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں صرف 23 روز باقی رہ گئے، ہائیکورٹ بار کے امیدواروں کی انتخابی مہم عروج پکڑنے لگی، امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات کل جبکہ 7 فروری کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے چار عہدوں کیلئے 16 امیدوار میدان میں ہیں، آج یوم کشمیر کی چھٹی کے باوجود ہائیکورٹ بارکے امیدواروں کی انتخابی مہم جاری ہے، کچھ امیدوار ڈور ٹو ڈور جبکہ بعض امیدوار ٹیلیفونک رابطوں کے ذریعے انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ بار کی صدارت کیلئےتین امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، تین صدارتی امیدواروں میں چودھری طاہر نصراللہ، مقصود بٹر اور چودھری ولایت علی شامل ہیں، نائب صدر کی سیٹ کیلئے چار، سیکرٹری بار کیلئے تین امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، فنانس سیکرٹری کیلئے چھ امیدوار میدان میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 8 فروری کو جاری کی جائے گی، 19 ہزار665 وکلاء اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے، پولنگ 29 فروری کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوگی جبکہ 1 سے 2بجے تک نماز و کھانے کاوقفہ ہوگا۔

مزیدخبریں