ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے 13 چوک چوراہوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

لاہور کے 13 چوک چوراہوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅد لشاد) بیوٹیفیکیشن آف لاہور کی مناسبت سے شہر کے13 چوک اور چوراہوں کی سنی گئی، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر کے معروف13 چوک چوراہوں کی ری ماڈلنگ اور تزئین و آرائش کا فیصلہ کرلیا۔

  میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پیپر ورک کے مطابق سیکرٹریٹ چوک، بھاٹی چوک، ریگل چوک ،واپڈا ٹاؤن چوک، میوہسپتال آن نسبت روڈ چوک، بھٹی چوک رائے ونڈ، ظہورالہیٰ روڈ چوک ،بھلہ چوک جوہر ٹاؤن، پی ایم جی چوک لوئر مال، شادمان چوک ،سمن آباد چوک، مین مارکیٹ گلبرگ چوک، قذافی اسٹیڈیم چوک کی تزئین و آرائش ہوگی، تمام چوک چوراہوں کی ری ماڈلنگ کرکے بیوٹیفیکیشن کی جائے گی۔

  چوک چوراہوں کے اسٹریٹ لائٹس پولز کو پینٹ کیا جائے گا اور دیواروں پر نیشنل کالج آف دی آرٹ کے اشتراک سے پینٹنگز کی جائیں گی،  برجز اور اوور ہیڈ برجز اور انڈر پاس کو رنگا رنگ لائٹس سے سجایا جائے گا۔بک کارٹس تیار کرکے اردو بازار اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اطراف لگانے کی اجازت دی جائے گی تاہم چوک چوراہوں سے ملحقہ درختوں پر پینٹ کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer