لاہور ہائیکورٹ نے پرائیوٹ سکولوں کو بچوں کو نکالنے سے روک دیا

5 Feb, 2020 | 10:12 AM

Sughra Afzal

 (ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے اضافی فیسیں وصول کر نے کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے پرائیویٹ سکولوں کو بچوں کو نکالنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے والدین اور اساتذہ  کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ نجی سکول سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق فیسیں وصول نہیں کررہے، اضافی فیسیں وصول کرنا غیر آئینی اقدام ہے۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت 6فروری تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں