گلبرگ میں تجاوزات کا راج، انتظامیہ خاموش تماشائی

5 Feb, 2019 | 11:16 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد ) گلبرگ کی مکہ کالونی اور مختلف شاہراہوں پر تجاوزات مافیا نے قبضہ جمع رکھا ہے، گلبرگ زون انتظامیہ کے زیر کنٹرول فیصل ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن میں تجاوزات کی بھرمار کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گلبرگ کے علاقہ مکہ کالونی میں سڑک کے دونوں اطراف تجاوزات کی بھر مار ہے جبکہ گلبرگ زون انتظامیہ تجاوزات مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے، گلبرگ زون انتظامیہ کے زیر کنٹرول لبرٹی مارکیٹ، برکت مارکیٹ، گارڈن ٹاؤن، مون مارکیٹ اور فیصل ٹاؤن میں تجاوزات کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ضلع انتظامیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ایل ڈی اے کے سپیشل سکواڈ بھی تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔

         

مزیدخبریں