( سٹی 42 ) گلبرگ ایم ایم عالم روڈ پر کم سن بچے کا چالان، ٹریفک وارڈن نے 8 سالہ یوسف کا چالان کر دیا، 8 سالہ محمد یوسف کا چالان والد کے لائسنس پر کیا گیا۔
ننھے میاں محمد یوسف نئی نویلی گاڑی پر نواب بن کر گھر سے سیر سپاٹے کو نکلے لیکن ننھے میاں کو کیا معلوم تھا کہ بچے گاڑی کو سڑک پر لے کر نہیں نکل سکتے، بس پھر جیسے ہی گلبرگ ایم ایم عالم روڈ پر آئے تو ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔
چلان کاٹنے کے لیے ٹریفک وارڈن نے یوسف میاں کو روکا تو بڑی گاڑی سے والد صاحب بھی اتر آئے اور اس طرح ننھے میاں یوسف تو بچ گئے لیکن ٹریفک وارڈن نےیوسف میاں کے والد صاحب کا چالان کر دیا۔