پولیس کا شیشہ کیفے پر چھاپہ، ملزمان گرفتار

5 Feb, 2019 | 07:57 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) غالب مارکیٹ پولیس نے شیشہ کیفے پر چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے آکسیجن شاٹس، فلیورز اور شیشہ بنانے کا دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مخبر کی اطلاع پر غالب مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے شیشہ کیفے چلانے والے ملزم امتیاز، اویس اور فہد کو حراست میں لیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آکسیجن شاٹس، شیشہ سمیت فلیورز بھی برآمد کر لیے گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ زیادہ تر شیشہ کیفے ڈیفنس اور گلبرگ میں چلائے جارہے ہیں، شیشہ کیفے چلانے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف غالب مارکیٹ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں