سرکاری ریٹ لسٹ پر سبزیوں کی فروخت خواب بن گئی

5 Feb, 2019 | 05:41 PM

Arslan Sheikh

( فاران یامین ) سرکاری نرخ نامے میں ٹماٹر کی قیمت میں 4 روپے کی کمی، سبز اور شملہ مرچ مہنگی ہوگئی۔

مکہ کالونی سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق آلو 8 روپے کلو، پیاز 18، ٹماٹر4 روپے کمی کے ساتھ 78، لہسن 85، لہسن چائنہ 115، ادرک تھائی لینڈ 3 روپے اضافہ کے ساتھ 146، ادرک چائنہ 160، بینگن 30، کھیرا فارمی 45 اور کریلے 4 روپے کمی کے ساتھ 110 میں فروخت ہو رہے ہیں۔

جبکہ پالک 15 روپے فی کلو، لیموں چائنہ 45، ماڑو35، پیٹھا 28، بند گوبھی 12، پھول گوبھی 20، گھیا کدو 50، شلجم 10، سبز مرچ 5 روپے اضافہ کے ساتھ 65، شملہ مرچ 5 روپے اضافے کے بعد85 ، اروی 50، بھنڈی 125، مولی 12، ٹنڈیاں3 روپے کمی کے ساتھ 35، گاجر دیسی 13، ساگ 25 اور مونگرے 50 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں