(سٹی42) کروڑوں کی پراپرٹی ظاہرنہ کرنیوالےسرمایہ کاروں کیخلاف ایف بی آرکی کارروائیاں جاری ہیں، ایف بی آرنے سیمسون ڈویلپرزکے ڈائریکٹڑحسن ملک پرٹیکس عائد کردیا۔
ایف بی آرذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹرسیمسون ڈویلپرزحسن ملک پر1کروڑ78 لاکھ ٹیکس عائد کرکے نوٹس بھیج دیا گیا ہے، سیمسون ڈویلپرز کے ڈائریکٹر کا سال 2015 کا آڈٹ کیا گیا۔
سیمسون ڈویلپرزکےڈائریکٹرحسن ملک نے6 کروڑ16لاکھ کی پراپرٹی خریدی تھی، ایف بی آر نے ڈائریکٹرسیمسون ڈویلپرزکوٹیکس ادائیگی کیلئے 15فروری تک مہلت دیدی۔