سٹی42: لاہور سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرشہربھرمیں ریلیاں، سینئرلیگی رہنما چوہدری نواز نے بھی اپنے ڈیرے سے ریلی نکالی۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سینئرلیگی رہنما چوہدری نواز کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان ریلی نکالی گئی، ریلی کا آغاز ڈیرہ چوہدری نواز بیدیاں روڈ سےہوا اس موقع پرلیگی کارکنان نے کشمیریوں کےحق میں نعرے بازی بھی کی۔ ریلی ایئرپورٹ، صدرگول چکر، دھرم پورہ، کینال اورمال روڈ سے ہوتی ہوئی اسمبلی ہال پہنچ کراختتام پذیر ہوئی، چوہدری نواز کہتے ہیں کہ کشمیریوں کی آزادی تک انکی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
ریلی میں لیگی کارکنوں کی کثیرتعداد شامل ہوئی، شرکا نے کشمیریوں پربھارتی مظالم کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے مسلم لیگ ن نے بھی کشمیر ریلی نکالی، مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک کہتے ہیں کہ قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، عالمی برادری کو بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا ہوگا۔
مسلم لیگ ن نےالحمرا مال روڈ سے چیئرنگ کراس تک کشمیر ریلی نکالی، جس کی قیادت مسلم لیگ ن کی صدر پرویز ملک نے کی، اس دوران شرکاء کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔ پرویز ملک کا کہنا تھا کہ کشمیرپاکستان کا حصہ بن کر رہے گا، کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے، نوازشریف کی قیادت میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں انکا ساتھ دیتے رہیں گے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئےرکن صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیرکا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو بھارت کو انکا حق خودارادیت دینا پڑے گا، عمران خان سے کشمیر کاز کے لئے اچھے کی کوئی توقع نہیں۔ ریلی میں کشمیریوں کوواضح پیغام دیا گیا کہ انکی جدوجہد آزدی میں ہاکستانی قوم یکجا ہیں، ریلی میں علی پرویز ملک، لارڈ میئرمبشر جاوید، خواجہ احمد حسان، چودھری شہباز احمد، غزالی سلیم بٹ اور رمضان صدیق بھٹی بھی شریک ہوئے۔
یوم یکجہتی کشمیر لیگی رہنما خرم روحیل اصغراورچیئرمین مناواں ملک علیم مجید اعوان کی قیادت میں مال روڈ سےالحمرا ہال تک ریلی نکالی گئی، کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ ریلی میں لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی، ملک علیم مجید اعوان نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پرپوری قوم متحد ہے، بھارت کشمیریوں پر مظالم کے ریکارڈ قائم کر رکھا ہے۔
اقوام متحدہ اورعالمی تنظیمیں کشمیر کے معاملے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کشمیر کے مسئلے پرہرفورم پربھرپورآواز بلند کرنی چاہیے۔
یوم کشمیرکےموقع پرپیغام میں صوبائی وزیر انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیر ی عوام کو ان کا حق دینا ہوگا۔ کشمیری عوام کا حق خود ارادیت دباکر بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ، او آئی سی اور دوسری بڑی طاقتوں کو ایسے مظالم کافوری نوٹس لینا چاہیئے۔ بھارت جان لے کہ کشمیری عوام کے دل پاکستانی عوام کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ا ب تک دولاکھ 37 ہزارمعصوم لو گ اپنی جانوں کی قربانیاں دےچکےہیں۔ 6000 سے زائد معصوم کشمیری اپنی آنکھوں کی بینائی کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زیر قیادت تحریک انصاف اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کیلئے دعا گو ہے۔