ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہید بھٹو نے یہاں سے اقوام متحدہ تک کشمیر کا مقدمہ لڑا: قمر زمان کائرہ

شہید بھٹو نے یہاں سے اقوام متحدہ تک کشمیر کا مقدمہ لڑا: قمر زمان کائرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو آگے بڑھا کر ہی ہم قائدین کے سامنے سرخرو ہوسکتے ہیں، اسی مقام پر بھٹو شہید نے کشمیر کے مقدمے کو لڑا۔ شہید بھٹو نے یہاں سے اقوام متحدہ تک کشمیر کا مقدمہ لڑا، بھٹو شہید نے بتایا دولت کی منصفانہ تقسیم ہی نظریہ پاکستان ہے۔

پیپلز پارٹی نے آج یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے موچی گیٹ گراؤنڈ لاہور میں پاور شو کا مظاہرہ کیا۔ جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو آگے بڑھا کر ہی ہم قائدین کے سامنے سرخرو ہوسکتے ہیں۔ آج اس پلیٹ فارم پر کھڑا ہوں جہاں بھٹو شہید نے کھڑے ہو کر بات کی۔ موچی گیٹ والوں مجھے آج بھٹو شہید کی تقریر یاد آتی ہے، یہاں بھٹو شہید نے پاکستان کی راہ کا تعین کیا تھا۔ اسی جگہ بھٹو شہید نے 73 کے آئین کی بنیاد رکھی، اسی میدان میں بھٹو شہید نے پاکستان کی بنیادیں بتائیں، اسی مقام پر بھٹو شہید نے کشمیر کے مقدمے کو لڑا۔ شہید بھٹو نے یہاں سے اقوام متحدہ تک کشمیر کا مقدمہ لڑا، بھٹو شہید نے بتایا دولت کی منصفانہ تقسیم ہی نظریہ پاکستان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب جب گرتے ہیں تو میثاق جمہوریت یاد آتا ہے۔ آصف زرداری نے 92 فیصد میثاق جمہوریت پر عمل کر دیا۔ میاں صاحب آپ ہی کے حصے کا کام رہتا ہے۔ دونوں بھائی ایک دوسرے کیساتھ بھی مخلص نہیں۔ اگر میاں صاحب عوام کیساتھ مخلص ہیں تو آو قانون سازی کرو، عوام کی فلاح کا ایجنڈا لے کر آؤ، پیپلز پارٹی فلاح کے ہر ایجنڈے کیساتھ ہے۔ انہیں بی بی شہید نے بھی معاف کیا آپ نے بھی کیا۔ ہم نے تب بھی کہا تھا یہ بے اعتبارے ہیں، کہتے ہیں پیپلزپارٹی کمزور ہوگئی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چھوٹے بھائی کو نیب نے بلایا ہے۔ پنجاب کے 39 محکمے ہیں، اس وقت پنجاب میں محکمے نہیں 60 کمپنیاں کام کرتی ہیں۔ آج پنجاب میں کمپنی بہادر کی حکومت ہے۔ برصغیر میں پہلے بھی 1 کمپنی آئی تھی جو سب لوٹ کر لندن لے گئی۔ شہباز شریف نے 60 کمپنیوں سے لوٹ مار مچائی، سب کچھ کمپنیوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔