ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت اقوام متحدہ میں کشمیر پر اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرے: لیاقت بلوچ

حکومت اقوام متحدہ میں کشمیر پر اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرے: لیاقت بلوچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:مال روڈ پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ موجودہ دورحکومت میں کشمیر پر دو ٹوک پالیسی نہیں بنائی جاسکی۔ اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی سفارتی جنگ لڑنے کے لیے وزارت خارجہ ڈیسک قائم کرے۔

مال روڈ پر اسٹیٹ بنک سے مسجد شہداء تک جماعت اسلامی نے کشمیر مارچ کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نعرے درج تھے۔ لیاقت بلوچ کا کہناتھا کہ حکمران کشمیر پر تذبذب کا شکار ہیں۔ بھارتی وزیراعظم سے دوستی کرنے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا ہے۔ پاکستانی حکومت اقوام متحدہ میں کشمیر پر اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرے اور کشمیر پر وزارت خارجہ میں نائب وزیرخارجہ مقرر کیا جائے۔ جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے بھارت کی غلامی کو تسلیم نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی اور اسکے حواریوں کو پیغام دیتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔

جے یو پی کے سربراہ قاری زوار بہادر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے اپنا خون دیکر آزادی کی تحریک کو زندہ کیا ہے۔ بھارت انہیں زیادہ عرصے تک اپنا غلام نہیں رکھ سکتا۔ حافظ کاظم رضا نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک کے ساتھ کھڑی ہے۔