وزیراعلی کی پی کے ایل آئی میں آمد کےموقع پرعلاج معالجہ کی فراہمی بند   

5 Feb, 2018 | 08:02 PM

رانا جبران
Read more!

عثمان علیم: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا پاکستان کڈنی اینڈ لیو رانسٹی ٹیوٹ کا دورہ، مریضوں کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ مریض ہسپتال کے باہر فٹ پاتھ پر بیٹھے وزیر اعلٰی کا دورہ ختم ہونے کا انتظار کرتے رہے۔

 تفصیلات کے مطابق دورے کی وجہ سے ہسپتال سے ملحقہ تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے۔ اس دوران ہسپتال میں مریضوں کے لیے تمام تر سروسز روک دی گئی۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر اعلٰی نے دورے کے دوران پی کے ایل آئی کے دوسرے مرحلے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

شہباز شریف نے انرجی سینٹر اورہسپتال میں بننے والی مسجد کا بھی معائنہ کیا۔ میاں محمد شہباز شریف نے منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈائیلیسز سنٹر کو آئندہ چند روز میں فنکشنل کر دیا جائےگا۔

مزیدخبریں