شہزاد خان: پاکستان سٹینڈرڈزاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی واٹربرانڈز کیخلاف کارروائیاں، 10غیر قانونی برانڈ سیل کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وز یر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین اور ڈی جی خالد صدیق کی ہدایات پر غیر قانونی واٹر برانڈز کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائی مین 10غیر قانونی برانڈ سیل کردیئے گئے۔ ان علاقوں میں ٹاون شپ،کریم ماکیٹ،علامہ اقبال ٹاؤن ،ملتان چونگی اور نشتر قالونی شامل ہیں۔ گڈ واٹر، منروا واٹر، سپارکلے واٹر، صفہ واٹر، ڈمانزی واٹر، گروسر واٹر، ڈیو ڈراپ واٹر برانڈ ،ایکوا کلئیر واٹر، اخوا واٹر اور ایکوا ٹکا واٹر برانڈزسیل کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں کئی دکانوں کو غیر قانونی برانڈز کا پانی رکھنے پر وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ڈی جی خالد صدیق نے کہا کہ غیر معیاری اور بغیرلائسنس پانی کی تیاری میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور خصوصی ٹیمیں مختلف مارکیٹس میں جا کر منرل واٹر کو چیک کریں گی۔