ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر ٹاؤن، فرنیچرزشورومز میں آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا فرنیچر خاکستر   بن گیا

جوہر ٹاؤن، فرنیچرزشورومز میں آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا فرنیچر خاکستر   بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد:جوہر ٹاؤن میں فرنیچرزشورومزکے آتشزدگی  واقعہ سے جہاں کروڑوں مالیت کا فرنیچر خاکستر ہوگیا وہیں  کئی گھروں کےچولہے بھی ٹھنڈےپڑ گئےاورشورومز مالکان بےبسی کی تصور بن گئے۔ اہل علاقہ کہتےہیں کہ مافیا  اراضی پر قابض ہےاسی لیےایل پی جی سمیت جس کومرضی دکان کرائےپردےدی جاتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بچا کچا لوہا جمع  کرتےبےبسی کی تصویر  یہ  افراد کبھی ان شورومز کے مالکان میں شمار ہوتےتھےجہاں کروڑوں کافرنیچر موجود تھا پھرہواکچھ یوں کہ  غیرقانونی  طورپر قابض ملک منشاء نامی با اثرشخص نےزائد کرائےکےلالچ  میں  سوچے سمجھےبغیرفرنیچر شورومزکےساتھ ہی ایل پی جی کی دکانیں بھی کھلوا دیں جوخوفناک آتشزدگی کاسبب بن گئیں۔

 یہ بھی پڑھیں۔جوہرٹاؤں فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے

 ستم ظریفی تویہ ہےکہ جب ایل پی جی کی دکانیں کھولی گئیں توایل ڈی اے سمیت متعلقہ سرکاری محکمے خاموش رہےجبکہ اراضی قابضین پیسہ اکٹھا کرنےمیں مصروف رہے۔

متاثرہ دکانداروں کے مطابق  آتشزدگی  میں  90 سےزائد فرنیچرزکےشورومز جل کرخاکستر ہوگئے جس میں   کروڑوں مالیت کا فرنیچرراکھ کاڈھیربن گیا۔

دکاندارکہتے ہیں کہ کمائی کرنےوالوں کوصرف لاکھوں روپے کرایہ نظرآیا کسی نے حفاظتی انتظامات پرتوجہ نہیں دی۔

اہل علاقہ کے مطابق دوسال قبل بھی اس جگہ پرآتشزدگی کاواقعہ پیش آچکاہےجبکہ ایل ڈی اے  کے دائرہ اختیار میں بھی ایل ڈی اے کی رٹ نظر نہیں آتی۔