ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جایئں گی: چودھری شجاعت

کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جایئں گی: چودھری شجاعت
کیپشن: PMLQ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا بہترین حل یو این او کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے، حق خود ارادیت کے مسلمہ پیدائشی حق کے حصول کیلئے کشمیریوں نے جو عظیم قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا بہترین حل یو این او کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے، حق خود ارادیت کے مسلمہ پیدائشی حق کے حصول کیلئے کشمیریوں نے جو عظیم قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی، برصغیر کی تقسیم کے ایجنڈا کی تکمیل کیلئے پاکستان مسلم لیگ ہمیشہ ان کا ساتھ دے گی۔ مسلم لیگی قائدین نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغامات میں مزید کہا کہ کشمیری عوام یو این او میں کیے گئے بھارتی وعدوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں لیکن انہیں حق خودارادیت دینے کی بجائے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج ان کے خلاف ظلم و جبر کا ہر ہتھکنڈہ استعمال کر رہی ہیں، بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو بھی ہر قسم کے جبر و تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ کشمیری عوام کی آواز کو دبایا جا سکے لیکن وہ بھارتی چنگل سے آزادی کے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف پاکستان اور بھارت کے مابین دیرپا قریبی تعلقات بلکہ خطہ میں امن کا دارومدار بھی اس دیرینہ تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل پر ہے اس لیے اقوام عالم کو چاہئے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے جمہوریت اور امن پسند لوگوں کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ظلم و تشدد سے بچانے کیلئے آواز بلند اور وہاں سے بھارتی فوجوں کے فوری انخلا کا پرزور مطالبہ کرنا چاہئے تاکہ اس خطہ میں حقیقی اور مستقل امن قائم ہو اور دونوں ممالک اپنے زیادہ سے زیادہ وسائل غریب عوام کی ترقی و خوشحالی پر صرف کریں۔