ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپکو کا کمپنیوں میں سیاسی اور سفارشی کلچر ختم کرنے کا فیصلہ

پیپکو کا کمپنیوں میں سیاسی اور سفارشی کلچر ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم) پیپکو کا کمپنیوں میں سیاسی اور سفارشی کلچر ختم کرنے کا فیصلہ، پیپکو نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو مراسلہ ارسال کر دیا، نئے کنکشن کے حصول اور نام کی تبدیلی کے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری۔

تفصیلات کے مطابق لوڈ میں کمی یا اضافہ کے لئے بھی طریقہ کار وضع کر دیا گیا، کمپنیوں کے دفاتر میں طریقہ کار کی فلیکسز آویزاں کرنے کی ہدایت، فلیکسز آویزاں ہونے سے صارفین کو کنکشن کے حصول میں آسانی ہو گی، صارفین سفارشی اور سیاسی کلچر سے باہر نکل آئیں گے، دفاتر میں مبینہ طور رشوت ستانی کی حوصلہ شکنی کے لئے فیصلہ کیا گیا۔

پیپکو نے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کے لئے ایک ماہ بعد رپورٹ طلب کر لی۔