ہال روڈ: زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے مزدور ملبے تلے دب گئے

5 Feb, 2018 | 12:18 PM

Read more!

(سعود بٹ) اورنج لائن ٹرین کے لیے کی جانے وا لی کھدائی کے دوران پانچ مزدور گہرے گڑھے میں جا گرے،  ریسکیو اہلکاروں نے مزدورں کو نکال لیا ۔

ذرائع کے مطابق  ہال روڈ چوک پر اورنج لائن کے زیر زمین ٹرمینل بنانے کیلئے کھدائی کا کام جاری تھا، مٹی کا تودہ گرنے سے پانچ مزدور ملبے تلے دب گئے، ریسکیو نے بروقت کارروائی کر کے مزدوروں کوگڑھے سے نکال لیا۔

مزدوروں کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار کو بارہا شکایت کی کہ کھدائی کیلئے جگہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے مگر کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ، انکا کہنا تھا کہ تودہ اچانک گرا ، کسی کی غلطی نہیں ہے ، نیسپاک کی جانب سے باقائدہ کلیئرنس کے بعد ہی مزید کھدائی کی اجازت دی جائے گی۔

حادثے کے بعد مزدوروں کو طبی امداد کیلئےقریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں