کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں: شہبازشریف

5 Feb, 2018 | 10:33 AM

Read more!

(سٹی42)وزیراعلیٰ شہباز شریف کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں.

ذرائع کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف  نے کہا کہ قوم کشمیریوں کی سیاسی حمایت کےعزم کا اعادہ کرتی ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیرحل کیاجائے، مسئلہ کشمیرکاپائیدارحل جنوبی ایشیامیں استحکام کیلئے ضروری ہے، ہمیشہ مسئلہ کشمیرکو عالمی فورمزپربھرپورطریقےسےاجاگرکیا ہے، بھارت ظلم وجبرسےکشمیریوں کوحق سےمحروم نہیں رکھ سکتا، یوم یکجہتی کشمیرپرقوم کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں