ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہرہ خان نے مداحوں کو اپنی اصل عمر بتاتے بتاتے الجھن میں ڈال دیا

ماہرہ خان نے مداحوں کو اپنی اصل عمر بتاتے بتاتے الجھن میں ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان  نے ’صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں‘ کے مصداق  اپنی عمر کے حوالے سے الجھادیا 

 اداکارہ  ماہرہ خان نے ایک انٹرویو میں  ایک بار پھر ذہنی مسائل کا شکار ہونے کا اعتراف کیا۔اور لوگوں کو  مشورہ دیا کہ اگر آپ ذہنی بیماری سمیت کسی بھی اور بیماری میں مبتلا ہیں تو اس میں شرمندگی ہرگز محسوس نہ کریں اور اس کا حل جلد از جلد ڈھونڈیں۔جو لوگ ذہنی مسائل اور ڈپریشن کا شکار ہوں، ایسے افراد کو شرمندگی کو چھوڑ کر نہ صرف ڈاکٹرز اور ماہرین کے پاس جانا چاہیے بلکہ اپنے ارد گرد موجود لوگوں سے بھی بات کرنی چاہیے،  لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ڈپریشن شرمندگی نہیں بلکہ بیماری ہےجس کا علاج موجود ہے، اس کی ادویات ہیں اور اسے بہتر بنانے کے لیے ماہرین بھی ہیں، اس لیے ہر کسی کو اس پر بات کرنی چاہیے۔ماہرہ  کا کہنا تھا کہ ڈپریشن کے وقت وہ ہر وقت دعائیں مانگتی رہتی تھیں، خدا کے قریب ہوگئی تھیں جب کہ مشکل وقت میں انہیں ان کے بہترین دوستوں، اہلخانہ اور بیٹے اذلان کی مدد بھی حاصل رہی۔

 اداکارہ  ماہرہ خان  اپنی اصل عمر  بتاتے بتاتے پھر مداحوں کو  چکر دے گئیں ،انہوں نے کہا  اب جلد وہ 40 برس کی ہوجائیں گی لیکن انہیں آج بھی وہ وقت یاد ہے جب وہ 30 سال کی ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا اب میں سوچتی ہوں کہ مجھے اپنی صحت کا اس وقت خیال رکھنا چاہیے تھا جب میں 30 سال کی ہوئی، خواتین کو خاص طور پر اپنی صحت کا بہت زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان  نے یہ  نہیں بتایا کہ وہ کب چالیس برس کی ہوں گی ۔ اور چالیس برس کا ہونے میں کتنے برس کا عرصہ درکار ہے ۔اصل عمر بتانے کا ڈراما رچا کر چالاکی سے  عمر چھپا لی ہے