آسٹریلین بیٹر  اٹلی کی ٹی تونٹی ٹیم کا نیا کیپٹن بن گیا

5 Dec, 2024 | 09:18 PM

سٹی42:   آسٹریلیا کی نیشنل کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر جو برنز کو اٹلی کرکٹ ٹیم  کے کیپٹن بن گئے۔

کرکٹ کے یورپی ممالک میں پھیلاؤ کے بعد کرکٹرز کی نقل مکانی اور یورپی ملکوں کی ٹیموں میں شمولیت کے رجحان میں حالیہ چند سال میں غیر معمولی تیزی آئی ہے۔

برسبین میں پیدا ہونے والے جو برنز نے 2014 میں آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ  کرکٹ شروع کی۔  دسمبر 2020 تک  کینگروز کی نمائندگی کرتے ہوئے برنز نے 23  ٹیسٹ میچوں کی 40 اننگز کھیلیں اور  1442 رنز بنائے۔

جو برنز نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 سنچریاں اور 7 ففٹیاں بنائیں، ان کی اوسط 36.97 رہی۔

برنز نے آسٹریلیا کے لیے 6 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے اور  فرسٹ کلاس کرکٹ میں 20 سنچریاں بھی بنائیں۔

اٹلی مین کرکٹ کے آغاز کے بعد  جوبرنز نے آسٹریلوی ٹیم کو چھوڑ  کر  مئی میں اٹلی کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کیلئے کوالیفائی کیا اور جون میں انہوں نے اٹلی کے لیے پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلا۔

 چھ ماہ کے دوران برنز اٹلی کے لیے  5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 211 رنز بنائے۔

جو برنز کو اب اٹلی کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنایا گیا ہے۔

رنز نے اس  خبر پر  کہا ہے کہ اٹلی کی کپتانی کرنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے، اس ٹیم میں زبردست صلاحیت موجود ہے اور میں اٹلی میں کرکٹ کی  ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پُرجوش ہوں۔ 

مزیدخبریں