10 روز میں 150 ڈائلیسز سنٹرز کی انسپکشن ,غیر معیاری سینٹرز کو نوٹس

5 Dec, 2024 | 09:13 PM

زاہد چوہدری : پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے صوبے بھر میں ڈائلیسز سنٹرز کے معیار کو جانچنے کیلئے دوبارہ انسپکشن کا عمل جاری ہے۔ 10 روز میں 150 ڈائلیسز سنٹرز کی انسپکشن مکمل   ہوگئی ۔معیار پر پورا نہ اترنے والوں کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ۔
ڈائلیسز سنٹرزمیں معیار پر عملدرآمد کیلئے پنجاب ہیلتھ کمیشن کی دوبارہ انسپکشن کا عمل جاری ہے ۔ ہیلتھ کیئر کمیشن نے 10 روز میں 150 ڈائلیسز سنٹرز کی انسپکشن کر لی
سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز کہتے ہیں معیار پر پورا نہ اترنے والے ڈائلیسز سنٹرز کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔ ڈائلیسز سنٹرزمیں نگہداشت کے اعلیٰ ترین معیارکو برقرار رکھنا لازم ہے ۔

مزیدخبریں