ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعطم نے سابق سفیر محمد صادق خان کو افغانستان پر نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا

وزیر اعطم نے سابق سفیر محمد صادق خان کو افغانستان پر نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انور عباس : وزیر اعطم شہباز شریف نے سابق سفیر محمد صادق خان کو افغانستان پر نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا ۔ 

 وزارت خارجہ کی جانب سے ایمبیسڈر صادق خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد صادق خان کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی ۔ 

ایمبیسڈر صادق خان اب بطور نمائندہ خصوصی افغانستان اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے ۔ 

یاد رہے کہ ایمبیسڈر صادق خان 2023 میں وزارت خارجہ سے ریٹائر ہویے تھے ، وہ پہلے بھی افغانستان میں پاکستان کی خصوصی ایلچی رہ چکے ہیں، محمد صادق خان 2008 سے 2014 تک افغانستان میں پاکستانی سفیر بھی رہ چکے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سابق نمایندہ خصوصی برایے افغانستان آصف درانی کو ان کے منصب سے سبکدوش کیا گیا تھا, آصف درانی کو افغانستان پالیسی پر اختلافات کے باعث ان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔