سٹی42: کئی بڑی کمپنیوں نے آن لائن گیمنگ پورٹیل ٹویچ Twitch سے اشتہارات واپس لینا شروع کر دیا۔ ٹویچ پر اینٹی سیمیٹک رویہ کو اس عمل کی وجہ بتایا جا رہا ہے۔
21 ستمبر 2018 کو ٹوکیو گیم شو میں لی گئی ایک تصویر میں Twitch کا لوگو دکھایا گیا ہے۔ (مارٹن بیورو/اے ایف پی)
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، اے ٹی اینڈ ٹی، جے پی مورگن اور ڈنکِن نے گیمنگ اور ای سپورٹس کے پلیٹ فارم ٹویچ پر یہودی دشمنی کی شکایات کی وجہ سے Twitch سے اپنے اشتہارات واپس لے لیے ہیں۔
بلومبرگ نے کہا کہ تیل کی بڑی کمپنی شیورون بھی ایمیزون کے زیر ملکیت اس پلیٹ فارم چھوڑنے پر غور کر رہی ہے۔
ای سپورٹس اور آن لائن گیمنگ کی ویب سائٹ ٹویچ حالیہ مہینوں میں ایسی شکایات کی وجہ سے تنقید کی زد میں آ گئی ہے کہ اس نے اسرائیل مخالف ہیٹ سپیچ کی اجازت دے رکھی ہے اور بعض گروہ ٹویچ پر اینٹی سیمیٹک مواد تسلسل کے ساتھ پھیلا رہے ہیں۔
پچھلے مہینے، نیو یارک سے امریکی کانگرس مین رچی ٹوریس نے ٹویچ سے مطالبہ کیا کہ وہ پلیٹ فارم پر "یہودی نفرت کا دھماکہ" کے طور پر بیان کردہ چیز کو مینیج کرے یا کانگریس کی سکروٹنی کا خطرہ مول لے۔
اینٹی ڈیفیمیشن لیگ نے بھی گیمنگ پلیٹ فارم پر اینٹی سیمیٹک رویہ کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹویچ سے مزید کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بلومبرگ کی اشتہار بند کئے جانے کی رپورٹ کے جواب میں، ٹویچ نے بلومبرگ کو بتایا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر سام دشمن مواد کو برداشت نہیں کرتا، یہ کہتے ہوئے کہ وہ اپنی ہدایات کو "مسلسل اور معروضی طور پر" تمام اسٹریمرز پر لاگو کرتا ہے۔