ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو کی اسحاق ڈار ، فیصل کریم کنڈی اور سرفراز بگٹی سے اہم ملاقات

 بلاول بھٹو کی اسحاق ڈار ، فیصل کریم کنڈی اور سرفراز بگٹی سے اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے زرداری ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی ۔ 

 بلاول بھٹو سے ملاقات کے لئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زرداری ہاؤس پہنچ گئے، بلاول بھٹو  نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا ۔ 

 بلاول بھٹو اور اسحاق ڈار کے درمیان معاملات کے حل کیلئے پی پی پی اور حکومتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر اتفاق ہوا۔ 

ملاقات میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی موجود تھے ۔ 

 پشاور میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق گورنر خیبرپختونخوا نے بریفنگ دی، کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی 16 جماعتیں شریک تھیں، پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں قیام امن اور صوبائی وسائل کے وفاق سے تنازع کے حوالے سے ہونے والی اے پی سی کا بائیکاٹ کیا ۔ 

 بلاول بھٹو نے کہا کہ پشاور میں ہونے والی تاریخی آل پارٹیز کانفرنس ایک اہم اقدام ہے، خیبرپختونخوا کے وسائل اور صوبے میں قیام امن کے لئے آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔