نعمان خان وزیر : بنوں میں تھانہ میریان کی حدود علاقہ نورڑ میں چار مارٹر گولے گر کر پھٹ گئے
پولیس کا کہنا ہے کہ مارٹر گولے نا معلوم سمت سے فائر گیے گئے ہیں۔اس واقعے میں دو راہگیر زخمی ہو گئے زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں کی شناخت آفتاب علی اور ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ اور سمت کا تعین کیا جارہا ہے کہ مارٹر گولے کہاں سے اور کس نے فائر کیے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مارٹر گولے فائر کرنے والوں کا جلد سراغ لگا لیا جائے گا