ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سب سے بڑا ٹی ٹونٹی سکور، سب سے زیادہ چھکے، ایک میچ میں دو ورلڈ ریکارڈ بن گئے

Baroda vs Sikkim, 349 for 5, world record, highest T20 total,
کیپشن: آج کرکٹ کی تاریخ کی کتابوں میں بڑودہ کا  نام لکھوا نے کے لئے پانچ  سات بیٹرز نے ایک سے بڑھ کر ایک تیز رفتار بیٹنگ کی مہارتیں دکھائیں۔ بھانو پنیا نے  51 گیندوں سے (134 ناٹ آؤٹ) کی سب سے زیادہ اننگز کھیلی۔ شیوالک شرما (17 گیندوں سے 53 رنز)، ابھیمنیو سنگھ (17 گیندوں سے 55 رنز)، اور وشنو سولنکی (16 گیندوں سے  50 رنز) نے تیز نصف سنچریاں بنائیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ارے اتنا بھی کوئی پیٹتا ہے، ایسے بے دردی سے تو کسی دشمن کو بھی نہیں مارتے جیسے بڑودہ  کے بیٹرز نے دوست کرکٹ ٹیم کے باؤلرز کو پیٹا، بیس اوورز میں 349 رنز کر کے دنیا کو نیا ٹی ٹونٹی سکور ریکارڈ دے دیا۔ 

کرکٹ کے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ ٹیم سکور ٹوٹل انڈیا کے سید مشتاق علی ٹرافی کے  میچ کے دوران بنا جب سکم کے باؤلرز بڑودہ کے بیٹرز سے ایسا پِٹے کہ بیس اوورز میں 349 رنز  بن گئے۔ یہی نہیں بلکہ 20 اوورز میں 37 چھکوں کا نیا ورلد ریکارڈ بھی بن گیا۔ 

 بڑودہ کی ریکارڈ 349 رنز سکور کرنے کے دوران پانچ وکٹیں گریں لیکن ہر آنے والے بیٹر نے جانے والے سے زیادہ پیٹا۔


بڑودہ نے 349/5 کا اسکور بنا کر ایک T20 میچ میں اب تک کا سب سے زیادہ ٹیم کا مجموعہ اندور  شہر میں بنایا۔ انہوں نے اس اننگز کے ساتھ   زمبابوے کا 344 رنز کا ریکارڈ توڑ کر پانچ رنز کے اضافے سے نیا ورلڈ ریکارڈ کھڑا کر دیا۔ زمبابوے نے اکتوبر 2024 میں گیمبیا کے خلاف 344/4 اسکور کیا تھا۔

Caption   آج ایک میچ میں دو ٹی ٹونٹی ورلڈ ریکارڈ بنانے والی بڑودہ کی ٹیم کا گروپ فوٹو

کرکٹ کی تاریخ کی کتابوں میں بڑودہ کا  نام لکھوا نے کے لئے پانچ  سات بیٹرز نے ایک سے بڑھ کر ایک تیز رفتار بیٹنگ کی مہارتیں دکھائیں۔ بھانو پنیا نے  51 گیندوں سے (134 ناٹ آؤٹ) کی سب سے زیادہ اننگز کھیلی۔ شیوالک شرما (17 گیندوں سے 53 رنز)، ابھیمنیو سنگھ (17 گیندوں سے 55 رنز)، اور وشنو سولنکی (16 گیندوں سے  50 رنز) نے تیز نصف سنچریاں بنائیں۔ شاشوت راوت (43) اور مہیش پیتھیا (آٹھ) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

 باہو پانیا کے 51 گیندوں پر 134 رنز  میں 20 چوکے شامل تھے۔

بڑودہ ٹیم کے کیپٹن ہریدک پانڈیا ہیں۔ 

37 چھکے؛ ٹی ٹونٹی فارمیت کا نیا ریکارڈ

اس میچ میں بڑودہ نے اپنی اننگز میں ریکارڈ 37 چھکے لگائے۔ یہ ٹی-20 کی تاریخ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ زمبابوے کے نام تھا جس نے گیمبیا کے خلاف 27 چھکے لگائے تھے۔ ایک میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 37 چھکے پانچواں سب سے بڑا  فگر تھا، آج بڑودہ نے ایک ہی اننگز میں 37 چھکے لگا دیئے۔ جن باؤلرز کو یہ چھکے پڑے ان کا حال کیا ہو گا یہ تصور کیا جا سکتا ہے۔

 سکم 20 اووروں میں صرف 86/7 اسکور کرنے میں کامیاب رہا۔ بڑودہ نے یہ کھیل 263 رنز سے جیت لیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر امپیکٹ 

بڑودہ کی اس کارکردگی کے بعد سید مشتاق علی ٹرافی کے گروپ بی میں ناک آؤٹ کی دوڑ اور بھی دلچسپ ہو گئی ہے۔ گروپ میں تین ٹیمیں 20 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں لیکن بڑودہ کا یہ اسکور ان کے نیٹ رن ریٹ میں نمایاں بہتری لا سکتا ہے جس سے پوائنٹس ٹیبل میں ان کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔