ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کرکٹ تیز ہو گئی، ایک ہفتے میں 28 گیندوں سے دوسری سینچری

T20 Cricket record, Fastest Century, Cricket Records, city42
کیپشن: ابھیسک شرما اٹھائیس گیندوں سے سینچری کرنے کے بعد مداحوں کو ویو کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   سٹی42:   کرکٹ اب تیز ہو گئی ہے، ایک اور پلئیر نے 28 گیندوں سے سینچری بنا ڈالی، گزشتہ ہفتہ بھی ایک پلئیر نے  28 گیندوں سے سینچری بنائی تھی۔ یہ دونوں پلئیر  27 گیندوں سے تیز ترین سینچری کا ریکارڈ توڑنے سے دو گیندیں پیچھے رہے۔

اٹھائیس گیندوں سے سینچری بنانے کے دونوں کارنامے انڈیا مین انجام دیئے گئے۔ آج  مشرقی پنجاب کے بیٹر ابھیشک شرما نے ڈومیسٹک  ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں 28 گیندوں سے سنچری بنا ڈالی، وہ بھی یوں کہ ان کی ٹیم کے پاس 143 رنز کا ہدف تھا۔ 
  
 بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے ابھیشک شرما نے 29 گیندوں سے 106 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ ان کی سینچری 28 ویں گیند پر بنی۔

آج جمعرات کو  بھارت کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ"  سید مشتاق علی ٹی ٹونٹی ٹرافی" میں پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے ابھیشیک شرما نے میگھالیاکے ساتھ میچ  میں تیز ترین سینچری بنانے کی سنجیدہ کوشش کی لیکن وہ دو گیندوں کے فرق سے نیا ریکارڈ بنانے سے رہ گئے۔

یہ دوسرے بھارتی بیٹر ہیں جس نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری سکور کی ہے۔  اس سے قبل سید مشتاق علی ٹرافی کے ہی ایک میچ میں گزشتہ ہفتے گجرات کے ارویل پٹیل نے بھی تری پورہ کے خلاف 28 گیندوں سے سنچری بنائی تھی۔

ابھیشک کی بیٹنگ کے سبب پنجاب نے میگھالیاکا 143 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 9.3 اوورز میں حاصل کر لیا ۔

تیز ترین ٹی ٹونٹی سینچری

 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ استونیا کے ساحل چوہان کنے بنایا  جنہوں نے جون میں قبرص کے ساتھ میچ میں 27 گیندوں سے سو رنز سکور کئے تھے۔ 

 ابھیشیک شرما نے بھارت کی نیشنل ٹیم کی طرف سے  کی جانب سے 12 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے ہیں۔  وہ آئی پی ایل میں سن رائزز حیدرآباد کے لئے کھیلتے ہیں۔