ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’آئی ایم ایف قرض پروگرام پاکستان کا اپنا تشکیل کردہ پروگرام ہے‘

’آئی ایم ایف قرض پروگرام پاکستان کا اپنا تشکیل کردہ پروگرام ہے‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان قرض پروگرام پر عمل درآمد کے لیے پر عزم ہے ۔ 

آئی ایم ایف ریزیڈنٹ مشن ماہیر بینسی کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات ہوئی ۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف ریزیڈنٹ مشن کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام پاکستان کا اپنا تشکیل کردہ پروگرام ہے ، پاکستان گذشتہ 14 ماہ کے دوران حاصل کی گئی معاشی بحالی کے سفر کو جاری رکھے گا۔

آئی ایم ایف ریزیڈنٹ مشن نے وزیر خزانہ کو قرض پروگرام پر عملدرآمد کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔