سٹی 42 : (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ۔
نیپرا کے مطابق ڈسکوز کی درخواست پر مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 20 پیسے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا اطلاق صرف دسمبر 2024 کے بلوں پر ہو گا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ صارفین کو دسمبر کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی جب کہ اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پربھی ہوگا۔ لائف لائن صارفین پر اضافےکا اطلاق نہیں ہوگا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نوٹیفکیشن سے پہلے وفاقی حکومت کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈسکوز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی، اتھارٹی نے مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر20 نومبر کو عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل مالی سال 24-2023 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے ایوریج 1 روپے 74 پیسے فی یونٹ چارج کیا جا رہا ہے جو کہ نومبر 2024 تک لاگو تھا۔