ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیابان فردوسی ،سیوریج تبدیلی پر ایک ارب 90 کروڑ سے زائد کے منصوبے کی منظوری

خیابان فردوسی ،سیوریج تبدیلی پر ایک ارب 90 کروڑ سے زائد کے منصوبے کی منظوری
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: خیابان فردوسی کے بوسیدہ اور خطرناک سیوریج کی صورتحال پر حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ۔ شوق چوک سے شوکت خانم فلائی اوور تک سیوریج تبدیلی کی منظوری دیدی گئی۔
پنجاب حکومت نے ایک ارب 90کروڑ سے زائد کے منصوبے کی منظوری دی،منصوبے کے مطابق چار اعشاریہ چار کلومیٹر طویل سیوریج نیا بچھایا جائے گا،نیا سیوریج اٹھارہ انچ سے لے کر بہتر انچ تک ہوگا،اس سے قبل صرف اڑتالیس انچ کی سیوریج لائن تھی جو مدت پوری کرچکی ہے،واسا کاپی ڈی ڈبلیو پی میں پیش کیس منظور  ہوگیا ،ایک سال میں منصوبے کو مکمل کرنا ہوگا۔ واسا نے پوری فنڈنگ کے ساتھ منصوبے کو شروع کرنے کی استدعا کررکھی ہے

 ایل ڈی اےکےسامنے یوٹرن پر روڈ بیٹھنے سے مین روڈ بند کردی گئی تھی ۔،ہاکی سٹیڈیم کےسامنے یوٹرن سےڈائیورشن لگاکر ٹریفک کو بند کردیا گیا تھا، شوکت خانم کی جانب جانےوالی ہرقسم کی ٹریفک کو بند کردیا گیا تھا۔ اس سے قبل خیابان فردوسی پر 3لین میں سےایک لین کوبند کرکے ٹریفک کو چلایا جارہا تھا، ایل ڈی اے اور واسا نے سیور لائن تبدیل کرنے کا پی سی ون جمع کرارکھاتھا جبکہ ایل ڈی اے ،واسا نے سیوریج کو ناقابل استعمال قرار دیکر ٹریفک کیلئے روڈ کو خطرناک قرار دیا