ویب ڈیسک : پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ۔
تنخواہوں میں اضافے کی منظوری پنجاب کابینہ کی جانب سے دی گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد بل اسمبلی میں پاس ہونے کے لیے بھیجا جائے گا، اسپیکر پنجاب اسملی کی تنخواہ 10 لاکھ، ڈپٹی اسپیکر کی 8 لاکھ روپے ہوگی، صوبائی وزیر تنخواہ 10 لاکھ اور رکن صوبائی اسمبلی کی پانچ لاکھ روپے کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ اسپیشل اسسٹنٹ اور مشیر کی تنخواہ 7 لاکھ روپے کردی گئی ہے، پارلیمانی سیکریٹری کی تنخواہ 6 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں ایکس ایجنڈا کے طور پر منظوری دی تھی۔