جمال الدین : انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی عسکری ٹاور حملہ سمیت 2 مقدمات کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔زمان پارک میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں ایک گواہ نے ملزمان کیخلاف شہادت قلمبند کرائی۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں ایک گواہ نے شہادت قلمبند کرائی۔ عدالت نے مزید سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملزمان کی حاضری پوری نہ ہونے کے باعث فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ۔عدالت آئندہ سماعت پر عسکری ٹاور حملہ کیس ملزمان پر فرد جرم عائد کرے گی۔
خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید اور روبینہ جمیل حاضری کیلئے پیش ہوئیں۔ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔