ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کی کارروائی ،تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات مسمار

ایل ڈی اے کی کارروائی ،تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات مسمار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:ایل ڈی اے نے سبزہ زار،جوہرجی ون مارکیٹ، کھوکھرچوک اورکینال بینک روڈکےاطراف کارروائی کی، ایل ڈی اےانفورسمنٹ سکواڈنےجی ون مارکیٹ کےاطراف تجاوزات ہٹا دیں
ٹیموں نےجی ون مارکیٹ کےاطراف تجاوزات ہٹا دیں اورپارکنگ ایریااوررائٹ آف ویزپربھی بنی تجاوزات ہٹا دیں،ایل ڈی اے ،چیف ٹاؤن پلاننگ ون نے سبزہ زار پی بلاک میں کارروائی کی ،رہائشی پلاٹ پر شیڈ لگا کر غیر قانونی کمرشل تعمیر قائم کی گئی تھی جس کو ایل ڈی اے  نے مسمار کرد یا۔ ایل ڈی اے نےبھاری مشینری سے سٹیل سٹرکچر کو مسمار کردیا۔


رہائشیوں نے ایل ڈی اے کو شکایات درج کرائی تھیں جس پر ایکشن لیا گیا،ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ایکشن لے کر رہائشی پلاٹ کلیئر کردیا گیا
ایڈیشنل ڈی جی یوپی مدثراحمدشاہ کی نگرانی میں جوہر ٹاون میں  آپریشن ہوا،ڈائریکٹر انفورسمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ اور متعلقہ افسران موقع پر موجود تھے۔جبکہ چیف ٹاؤن پلاننگ ون اسد الزمان نے سبزہ زار  آپریشن کی نگرانی کی ،پولیس اور عملہ موجود تھا