ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپنا گھر اپنی چھت قرض پروگرام ، بلال یسین چیک دینے شہریوں کے گھر پہنچ گئے

اپنا گھر اپنی چھت قرض پروگرام ، بلال یسین چیک دینے شہریوں کے گھر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:صوبائی وزیر بلال یاسین نے  گھر تعمیر کرنے والے شہریوں میں  چیک تقسیم کیے ۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا  قرض کی فراہمی سو فیصد میرٹ اور بذریعہ قرعہ اندازی ہوگی۔
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین  مناواں میں زیر تعمیر گھر کا دورہ کرنے پہنچے ،ڈی جی پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی سیف انور جپہ  بھی موجود تھے ۔ تحصیل واہگہ کے رہائشی خوش نصیب محمد زاہد رشید کو دوسری قسط کا چیک دیا،شالیمار کے رہائشی تنویر صدیقی ،ارسلان سلیم کو بھی دوسری اقساط کے چیک دئیے گئے،
قرض کے حصول کا طریقہ اور دیگر سہولیات اور مشکلات بارے وزیر ہاوسنگ نے دریافت کیا،بزرگ شہری نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کیلئے ڈھیروں دعائیں کیں
 صوبائی وزیر نے کہا آپکی دعائیں اور محبتیں وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز کو پہنچائیں گے، قرض کی فراہمی سو فیصد میرٹ اور بذریعہ قرعہ اندازی ہوگی۔