جو کام خیبر پختونخوا حکومت کا تھا، گورنر کو کرنا پڑا، امیر مقام

5 Dec, 2024 | 04:44 PM

ویب ڈیسک : وزیرِ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ اے پی سی صوبے کے امن، وفاق سے اپنا حق لینے کے لیے ہے، وزیرِ اعلیٰ علی امین کو اے پی سی میں شرکت کرنی چاہیے تھی ۔ 

گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت و میزبانی گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کی۔

کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر گلگت بلتستان، آزاد کشمیر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جو کام خیبر پختونخوا حکومت کا تھا، گورنر کو کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کو اے پی سی میں شرکت کرنی چاہیے تھی، اے پی سی میں وزیرِ اعلیٰ کی شرکت نہ کرنا، کیا مناسب ہے؟، اے پی سی صوبے کے امن، وفاق سے اپنا حق لینے کے لیے ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو صوبے سے کوئی مطلب نہیں، انہوں نے صرف اپنے بانی کے لیے کام کرنا ہے۔

اے پی سی میں آفتاب شیرپاؤ، میاں افتخارحسین، امیر مقام، پروفیسر ابراہیم، محمد علی شاہ باچا، محسن داوڑ،سکندر شیرپاؤ اور مولانا لطف الرحمٰن نے شرکت کی۔

مزیدخبریں