پنجاب یونیورسٹی کے جینڈر سٹڈیز  دیپارٹمنٹ کا طالب علم فائرنگ سے جاں بحق

پنجاب یونیورسٹی کا طالب علم فائرنگ سے جاں بحق

5 Dec, 2024 | 03:58 PM

Waseem Azmet

عمران یونس :  پنجاب یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ جینڈر سٹڈیز  دیپارٹمنٹ کا طالب علم عمار فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا ۔

لاہور کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں حال ہی میں سٹوڈنٹ کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے کا  افسوسناک واقعہ پیش آیا ہےایک طلبہ تنظیم کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ یونیورسٹی کی چار دیواری میں موجود ہاسٹل سائڈ پر بنی ہوئی کینٹین پر پیش آیا ۔  دوسری جانب یونی ورسٹی انتظامیہ سی سی تی وی فوٹیج کے ساتھ یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ سٹوڈنٹ پر فائنرگ کا کوئی یواقعہ یونی ورسٹی کے اندر نہیں ہوا۔

جینڈر سٹڈیز کے طالبعلم عمار کو 3 گولیاں لگیں ۔ 

مقتول کے ماموں پنجاب یونیورسٹی کے ایڈمن آفیسر رانا ارشاد  نے صحافیوں کو بتایا کہ  مقتول میرا سگا بھانجا ہے۔  انہوں نے کہا، ہمارا یا مقتول بچے کا کسی طلبا تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔   پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔  تحقیقات سے ہی قاتلوں کا پتہ چلے گا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا واقعہ یونی ورسٹی  پریمسس میں ہونے سے  انکار
یونیورسٹی انتظامیہ نے کیمپس کی حدود میں کئی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پڑتال کرنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ کسی بھی فوٹیج میں فائرنگ کا واقعہ نظر نہیں آیا۔ 

پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ہنگامی پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی میں فائرنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، کیمپس کی تمام مذکورہ جگہوں کی اچھی چھان بین کی ہے،۔

یونیورسٹی انتظامیہ  کے  نمائندوں نے بتایا کہ اسلامی جمعیت نے مختلف جگہوں پر فائرنگ کی اطلاع دی،  سکیورٹی سٹاف نے مذکورہ جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے چیک کئے،  کسی بھی سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ میں فائرنگ کا واقعہ نہیں ملا۔ 

یونیورسٹی انتظامیہ کے نمائندوں نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کا کوئی عینی شاہد نہیں ملا۔ کسی بھی جگہ سے نہ گولی کا شیل یا خون نہیں ملا۔ انتظامیہ نے الزام لگایا کہ اسلامی جمعیت اس  واقعہ کو گھڑ کر سیاست کر رہی ہے۔  یونیورسٹی انتظامیہ کو جینڈر سٹڈیز کے طالبعلم عمار کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے۔  طالبعلم پنجاب یونیورسٹی کے سینئیر اہلکار ( ایڈمن آفیسر ) کا بھانجا ہے۔ انتظامیہ کے نمائندوں نے کہا، اسلامی جمعیت   پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ پر جان بوجھ کر الزام تراشی کر رہی ہے۔ اسلامی جمعیت ے کارکنوں نے ایڈمن بلاک پر حملہ کیا، شیشے توڑے،  جمعیت کے کارکنوں نے کنٹین پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ بھی کی۔ 

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ بلیک میل نہیں ہو گی۔میڈیا  اور طلباء، اساتذہ  اور ملازمین سے درخواست ہے کہ سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں۔  پولیس سے رابطہ ہے، پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

 اسلامی  جمعیت کےطلبہ کا کیمپس پل پر احتجاج 

یونیورسٹی کے جینڈر سٹیڈیز کے سٹوڈنٹ کی پراسرار موت کے واقعہ کو لے کر اسلامی جمعیت طلبہ نے دعویٰ کیا کہ مرنے والا اسلامی جمعیت طلبہ کا کارکن تھا، اس کو یونیورسٹی کی حدود مین ایک کیفت ٹیریا پر قتل کیا گیا۔ اس واقعہ پر احتجاج کے لئے اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے پنجاب یونیورسٹی نیو کیپمس پل پر احتجاج کیا اور نہر والی سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

ریفک بلاک کئے جانے کے بعد ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد بھاری نفری کے ہمراہ  کیمپس پل پر پہنچ گئے۔ انہوں نے اسلامی جمعیت کے رہنماؤں کو ساتھ مذاکرات کر کے ٹریفک بحال کروا دیا۔ 

ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے کہا، عمار کے قتل میں شامل ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،  مقتول کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی  ہے۔ 

تمام پہلوؤں اور حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

جمعیت اسلامی نے پولیس سے مذاکرات کے بعد  کیمپس پل ،بھیکے وال موڑ پر سے احتجاج ختم کر دیا ۔ 
 

مزیدخبریں