ویب ڈیسک : ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہتک آمیز بیانات دینے والے 12 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئیں ۔
حکومت نے ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے، آپریشن کے دوران 12 ملزمان کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں، ملزمان میں میاں ذیشان ساجد، فہیم خان، محمد اویس، منوچئر، عزیز احمد، سعِد عدنان خورشید، محمد اسد، ملک عصمت اللہ خان، عنایت اللہ، سلطان محمود خان، کلیم اللہ اور اورنگزیب شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ ملزمان مختلف علاقوں جیسے کراچی، سانگھڑ، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور سوات سے تعلق رکھتے ہیں، یہ ملزمان سوشل میڈیا پر ہتک آمیز، بغاوت پر اُکسانے اور ریاستی اُمور میں خلل ڈالنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔