خان شہزاد: لاہور چیمبر نے شعیب ایوب بٹالوی کو ایکسپورٹ سیکٹر کی کمیٹی کا چیئرمین نامزد کر دیا.
لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر میاں ابوذر شاد نے شعیب ایوب بٹالوی کو ایکسپورٹ سیکٹر کی کمیٹی کا چیئرمین نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
لاہور چیمبر میں ایکسپورٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایکسپورٹس بڑھانے کا ہدف دیا گیا۔
صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ ایکسپورٹس کے اہداف بڑھائے بغیر خوشحالی ممکن نہیں اور ایکسپورٹرز کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔