ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کا دور جب آتا ہے تو مہنگائی کم ہو جاتی ہے، مریم اورنگزیب

ن لیگ کا دور جب آتا ہے تو مہنگائی کم ہو جاتی ہے، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ زراعت، آئی ٹی یوتھ پروگرام، خدمت کارڈ یا اقلیت ہر شعبے میں عوام مرکز ہے، کل پنجاب میں 30 ہزار بچوں کو اسکالر شپ دی گئیں۔ 

مریم اورنگزیب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف یا ن لیگ کے پاس کوئی جادو کی چھڑی تو نہیں، جب ن لیگ کی حکومت آتی ہے تو فارن پالیسی ٹھیک ہو جاتی ہے، مہنگائی کم ہو جاتی ہے، عام لوگوں کو روزگار ملنا شروع ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے نو ماہ میں معاشی اعشاریہ بہترین جا رہے ہیں، ساڑھے 6 سال بعد افراط زر کم ہو کر 4.9 پر آگیا ہے، افراط زر نیچے آتا ہے تو معشیت میں بہتری آتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب تو انڈسٹری بہتر ہو رہی ہے اور روزگار مل رہا ہے، زراعت، آئی ٹی یوتھ پروگرام، خدمت کارڈ یا اقلیت ہر شعبے میں عوام مرکز ہے، کل پنجاب میں 30 ہزار بچوں کو اسکالر شپ دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیٹرول کی قیمت میں کمی آتی ہے تو ٹیمیں کرایہ کم کرواتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسموگ پر 9 ماہ میں جو کام ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، مارچ میں مریم نواز نے اجلاس میں تمام شعبہ جات کو ٹارگٹ دیے۔ پہلے ہم بھٹوں کو سیل کرتے تھے، اسموگ ختم ہوتے ہی وہ پھر کام کرنا شروع کر دیتے تھے، ایک ہزار بھٹے، انڈسٹری میں 219 یونٹ گرائے گئے، قصور کا بھٹہ میں نے خود جا کر گروایا کیونکہ وہ بااثر گروپ کا تھا۔