ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان

علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے۔

 ہفتہ وار پریس بریفنگ کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، وزیراعظم نے ریاض میں ون واٹر سمٹ میں شرکت کی، شہباز شریف نے آبی تنازعات کے حل کیلئے علاقائی تعاون،ڈیٹا شیئرنگ کیلئے فریم ورک پر زور دیا۔

 ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر بربریت جاری ہے، علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے، اقوام متحدہ کی کل کی قرار داد کو خوش آمدید کہتے ہیں، قرارداد میں فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا کہا گیا, پاکستان مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔