سٹی42 : انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی کے بعد تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 277 روپے 82 پیسے پرآگیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت گر گئی ،اورروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر 277 روپے 82 پیسے پرآگیا۔
یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر روپے کے مقابلے میں 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 277 روپے 92 پیسے پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی ہے ، 100 انڈیکس میں 665 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ، 5 ہزار 845 کی سطح پر پہنچ گیا۔