قیصر کھوکھر: کابینہ نے پارلیمنٹرینز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا بل اسمبلی میں جائے گا۔
ایم پی اے کی تنخواہ 5 لاکھ، سپیشل اسسٹنٹ اور مشیر کی تنخواہ 7 لاکھ کر دی گئی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری کی تنخواہ 6 لاکھ اور صوبائی وزیر کی تنخواہ 10 لاکھ روپے ہوگی۔ اس کے علاوہ سپیکر کی تنخواہ 10 لاکھ اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ 8 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔