وینٹی پلیٹس کے کامیاب نفاذ کیلئے محکمہ ایکسائز متحرک

5 Dec, 2024 | 12:36 PM

علی ساہی:  محکمہ ایکسائز نے وینٹی پلیٹس کی کامیاب نیلامی کے لیے بینکوں اور ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان سے رابطہ کر لیا ہے۔

26 بینکوں اور 211 سوسائٹی مالکان کو ای آکشن میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے، جہاں وہ کارپوریٹ کیٹگری کے تحت خصوصی نمبر پلیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

کارپوریٹ کیٹگری میں کمپنیاں، سوسائٹیز اور بینک 1 کروڑ روپے کی فیس ادا کرکے حصہ لے سکتے ہیں۔

اس حوالے سےایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ  11 نومبر کو وینٹی پلیٹس کیلئے درخواستیں 3 کیٹگریز میں طلب کی گئی تھیں تاہم پلاٹینم اور گولڈ کیٹگری میں متوقع درخواستیں موصول نہیں ہو سکیں۔

ایکسائزحکام کے مطابق  ابھی تک کارپوریٹ سیکٹر میں ایک بھی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں