شاہد سپرا: لیسکو کے تمام دفاتر میں افسران و ملازمین کی حاضری کیلئے بائیومیٹرک سسٹم کا نفاذ کر دیا گیا ، اب افسران و ملازمین کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ بائیو میٹرک مشین کے ذریعے ان اینڈ آؤٹ کریں۔
حاضری نہ لگانے والوں کو غیر حاضر قرار دے کر ان کی تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی۔ سرکاری اوقات کار میں غائب رہنے والے افسران و ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
لیسکو چیف شاہد حیدر کی ہدایات پر بائیومیٹرک مشینیں تمام دفاتر میں نصب کی جا رہی ہیں، اور سسٹم کو ایڈمن اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ افسران و ملازمین کی حاضری کی مکمل نگرانی کی جا سکے۔