سٹی42 : انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 6 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
اے ٹی سی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں جیل ٹرائل کیلئے پیش نہ ہونے کے معاملہ پر درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے جیل ٹرائل کیلئے پیش نہ ہونے پر عالیہ حمزہ سمیت 6 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ، فرحان بخاری، عاطف منیر، صفیر کمال، عباس علی اور عمران کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو 19 دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔