ملک اشرف : مچھلی منڈی کی شہر سے باہر منتقلی کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے مچھلی منڈی کے دوکانداروں کو بھاٹی گیٹ میں موجودہ جگہ پر 31 جنوری تک کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے درخواستیں نمٹادیں ۔
جسٹس عابد عزیز شیخ نےظفر اقبال سمیت 80 سے دکانداروں کی درخواستوں پر سماعت کی,مچھلی منڈی کے تاجر حاجی ارسلان سمیت دیگر دوکاندار اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے,اسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عمر فاروق کے ہمراہ پیش ہوئے, درخواست گزاروں کی جانب سے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ضلعی انتظامیہ نےپرانی مچھلی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ، اسسٹنٹ کمشنر نے عدالتی حکم کے باوجود دکانیں سیل کردیں ،دکانیں سیل ہونے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔
استدعا ہے کہ سیزن ختم ہونے تک دوکانداروں کو موجودہ مچھلی منڈی کام کرنے مہلت دی جائے ، پنجاب حکومت کے لاء افسر عمر فاروق نے درخواستوں کی مخالفت میں دلائل دئیے ، مچھلی منڈی کے تاجر حاجی ارسلان نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نئی جگہ سہولیات نہیں، جگہ بھی کم ہے ، ادھر سیکیورٹی ، سیوریج ، بنکنگ کا مسئلہ ہے، وہ ڈاکوؤں کا علاقہ ہے، وہاں سیکورٹی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں ، حکومت کے افسران ہمارے ساتھ ایس او ہیز ، ٹی او آرزبنائیں ، مطالبات منظور اور سہولیات میسر ہونے پر نئی جگہ منتقل ہونے کو تیار ہیں ، پنجاب حکومت کے لاء افسر عمر فاروق نےدوکانداروں کے مطالبے کی مخالفت میں دلائل دیتے ہوئے کہا موجودہ مچھلی منڈی میں دوکانداروں کو پندرہ روز سے زیادہ وقت نہیں دے سکتے ، عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دوکانداروں کو 31 جنوری کا وقت دیتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں ۔