ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹوکیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹوکیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی جس دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقارعباس نے دلائل دیے۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت سے کہا کہ بشریٰ بی بی اسلام آبادہائیکورٹ سےملنے والی ضمانت کاغلط استعمال کررہی ہیں اور وہ ٹرائل کورٹ کی اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہوتیں لہٰذا ان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔
عدالت نے ایف آئی اےکی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا اور سماعت آئندہ ہفتےتک ملتوی کردی۔