ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میجرمحمد اکرم شہیدنشان حیدرکا یوم شہادت: پاک فوج کےسروسزچیفس کا خراج عقیدت

میجرمحمد اکرم شہیدنشان حیدرکا یوم شہادت: پاک فوج کےسروسزچیفس کا خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کے 53 واں یوم شہادت پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر محمد اکرم شہید 19 مئی 1971ء کو مشرقی پاکستان میں ایک کمپنی کی کمانڈ کر رہے تھے، میجر محمد اکرم نے علاقے کا بہادری سے دفاع کیا اور دشمن کو پیش قدمی نہیں کرنے دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 03 دسمبر 1971ء کو انہیں دشمن کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کا حکم دیا گیا، میجر محمد اکرم شہید نے پیش قدمی کرتے ہوئے دشمن کے 3 ٹینک تباہ کئے، لڑائی میں میجر محمد اکرم شہید شدید زخمی ہوئے اور 5 دسمبر 1971ء کو شہادت کو گلے لگا لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ میجر محمد اکرم کا یوم شہادت افواج پاکستان کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے، آیئے ان ہیروز کو یاد رکھیں جنہوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔