لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

5 Dec, 2024 | 11:32 AM

کومل اسلم: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئےہیں،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کھاریاں جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔

 جہلم،سرائے عالمگیر ، سانگلہ ہل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ننکانہ صاحب، جلالپور بھٹیاں، گجرات، پتوکی، فاروق آباد، عارف والا ، دینہ  اور  لالہ موسیٰ میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

مزیدخبریں